لبنان

انتہا پسند سلفی شیخ کے حامی گرفتار

tarbilasلبنان کی فوج نے اس ملک کے شمال میں انتہاپسند سلفی شیخ کے کئی حامیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ مصر کی "الشرق الاوسط” نیوز ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق لبنان کی فوج نے اس ملک کے شمال میں واقع شہر طرابلس میں سلفی شیخ "داعی الاسلام الشھال” کے حامیوں کو ایسے وقت میں ایک چیک پوسٹ پر گرفتار کرلیا جب وہ اپنی گاڑیوں میں کسی دوسری جگہ ہتھیار منتقل کرنے کی کوشش میں تھے۔ شیخ "داعی الاسلام الشھال” اس واقعہ کے بعد اپنے ردعمل میں لبنان کی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گرفتار ہونے افراد کو فوری طور پر رہا کردے۔ "الشھال” نے خبردار کیا ہےکہ اگر لبنان کی فوج نے اپنے قبضے میں لی گئی گاڑیوں کو واپس نہیں کیا تو ، صورت حال مزید بگڑ سکتی ہے۔ واضح رہے کہ شام میں حالیہ دنوں میں دھشتگردوں کے خلاف جاری وسیع آپریشن کے ساتھ ہی لبنان و شام کے سرحدی علاقوں میں دھشتگردوں کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں اور لبنان میں سلفی عناصر کی سرگرمیوں میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button