لبنان

شام: حزب اللہ کے جوانوں کی کاروائی:قلعمون میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے بم بنانے والے تین ماسٹر مائنڈ واصل جہنم

hizbulla yelowشام کے علاقے قلعمون میں حزب اللہ کے مجاہد جانبازوں کی ایک کاروائی کے نتیجے میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے بم بنانے والے تین ماسٹر مائنڈ ناصبی دہشت گرد واصل جہنم ہو گئے ہیں۔ شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حزب اللہ کے مجاہد جانبازوں نے لبنانی سرحد کے نزدیک شام کے علاقے قلعمون میں ایک چھاپہ مار کاروائی کی ہے جس کے نتیجے میں ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے بم بنانے والے تین ماسٹر مائنڈ دہشت گرد اپنے چار باڈی گارڈز کے ساتھ واصل جہنم ہو گئے ہے۔
روزنامہ ڈیلی اسٹار کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے جوانوں نے قلعمون کے علاقے میں ناصبی دہشت گردوں کے علاقے میں گیارہ کلو میٹر اندر گھس کر ایک کاروائی انجام دی جس کے نتیجے میں تکفیری دہشت گرد وں کے بم بنانے کے تین ماہر اور ماسٹر مائنڈ واصل جہنم ہو گیا۔رپورٹ کے مطابق تینوں ناصبی دہشت گرد اپنے چار محافظوں کے ساتھ اتوار کے روز 10:45منٹ پر اپنے مقام پر پہنچے جہاں حزب اللہ کے جوانوں نے ایک بم دھماکے میں ان تینوں دہشت گردوں کے چاروں گارڈز سمیت واصل جہنم کر دیا۔
واصل جہنم ہونے والے تکفیری دہشت گردوں میں سے تین کی شناخت احمد علی حمرا، فرید محمد خیر جمعہ اور حسام مسعود حمود شامل ہیں۔
لبنان کے المنار ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ حزب اللہ کے جوانوں کی کاروائی میں واصل جہنم ہونے والے دہشت گرد اور ماسٹر مائنڈ لبنان میں کار بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ تھے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل حزب اللہ کے جوانوں کی کاروائیوں میں یبرود کے علاقے کو ناصبی تکفیری دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کروایا گیا تھا تاہم اس کے بعد حزب اللہ کی جانب سے یہ ایک بڑی کاروائی ہے کہ جس میں لبنان میں جاری کار بم دھماکوں کے ماسٹر مائنڈ دہشت گردوں کو واصل جہنم کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button