لبنان
صہیونی ٹھکانوں پر حزب اللہ کے حملے
حزب اللہ لبنان نے ، لبنان و شام کے سرحد پر واقع جنتا کالونی کے قریب ایک چھاؤنی پر اسرائیلی جنگی طیاروں کے حالیہ حملے کے جواب میں مقبوضہ فلسطین کے علاقے "جبل الشیخ” میں صہیونی ریاست کے ٹھکانوں کو اپنے میزائیلی حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ غاصب صہیونی ریاست کے جنگی طیاروں نے گذشتہ ہفتے لبنان و شام کی سرحدوں کے قریب حزب اللہ کی ایک چھاؤنی کو نشانہ بنایا تھا۔