لبنان

لبنان: تکفیری لبنان سمیت پورے خطے کے لئے خطرہ ہیں۔ حزب اللہ

hizbulla yelowلبنان میں لبنانی افواج پر ہونے والے تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حزب اللہ نے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ تکفیری لبنان سمیت پورے خطے کے لئے خطرہ ہیں جو معصوم انسانوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔شیعت نیوز کی مانیٹرنگ ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے مرکزی دفتر سے جاری ایک بیان میں تکفیری دہشت گردو ں کو عالم اسلام اور لبنان سمیت خطے کے لئے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔
حزب اللہ لبنان نے لبنانی فوج کے جوانوں کی تکفیری دہشت گردوں کے حملوں میں ہونے والی شہادت کو مظلومانہ شہادت قرار دیتے ہوئے شہداء کے اہل خانہ اور لواحقین سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کی تمام فورسز اور خفیہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ لبنانی افواج سمیت لبنانی عوام پر حملے کرنیو الے تکفیری دہشت گردوں کو کسی صورت معافی نہیں ملنی چاہئیے اور ان کی گرفتاری کے لئے تیز ترین اقدامات عمل میں لائے جائیں۔
حزب اللہ کے بیان میں لبنان کے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ تکفیری دہشت گردوں کے مقابلے میں لبنانی افواج اور اداروں کی بھرپور مدد اور تعاون کریں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button