لبنان

ضاحیہ کے شیعہ ایک عظیم مصیبت سے بال بال بچ گئے

abasتکفیری دھشتگرد ٹولوں کے ایک خطرناک عنصر ’’نعیم عباس‘‘ نے اعتراف کیا ہے کہ لبنانی فورس نے جنوبی بیرورت میں واقع ضاحیہ شہر کو ایک انتہائی خطرناک دھماکے سے بچا لیا ہے۔
لبنانی ذرائع نے بھی اس خبر کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان کی سکیورٹی فورس نے ایک ایسی گاڑی کو اپنی گرفت میں لے لیا ہے جو دھماکہ خیز مواد سے لیس تھی اور ضاحیہ میں دھماکے کرنے کی غرض سے اس شہر کی طرف جا رہی تھی۔
سکیورٹی فورس نے گاڑی کو ضبط کرنے کے بعد اس میں موجود بم کو ناکارہ بنایا اور اس سے ۱۳۰ کلو دھماکہ خیز مواد کشف کیا۔
خطرناک دھشتگرد نعیم عباس جسے آج صبح بیرورت میں گرفتار کیا گیا اور جو اصل میں فلسطین کا رہنے والا اور اس ملک میں ابوسلیمان ابو خالد کے نام سے پہچانا جاتا ہے کا مشغلہ یہ ہے کہ وہ دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑیوں کو لبنان میں وارد کرتا ہے اور لبنان کے اندر مختلف جگہوں پر خود کش دھماکے کرواتا ہے۔
المنار ٹی وی نے بھی اس حوالے سے خبر دیتے ہوئے کہا ہے کہ لبنانی فورس کے ہاتھوں خطرناک دھماکہ خیز مواد سے بھری ایک گاڑی کا انکشاف ہوا ہے جو ضاحیہ کے علاقے میں دھماکہ کرنا چاہتی تھی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button