شام میں حزب اللہ کے دو جوانوں کی شہادت
لبنان کی اسلامی مزاحمت تنظیم نے ایک بیان جاری کر تے ہوئے اس آیت "وَلَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ قُتِلُوا فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَمْوَاتًا ۚ بَلْ أَحْيَاءٌ عِنْدَ رَبِّهِمْ يُرْزَقُون” کی طرف اشارہ کرنے کے بعد تاکید کی ہے کہ ہم عزت و فخر کے ساتھ کہتے ہیں کہ ہم نے ایک راہ خدا میں ایک اور شہید دے دیا ہے۔
اس بیان میں مزید آیا ہے کہ حزب اللہ کا یہ مجاہد’’ خلیل الموسوی‘‘ جو شہر ’’النبی شیث‘‘ کا رہنے والا تھا شام میں جہادی کاروائی کے دوران شہید ہو گیا ہے۔
حزب اللہ نے تاھم اس شہید کے تشییع جنازہ کے مراسم کی تاریخ معین نہیں کی۔
حزب اللہ نے اپنے ایک اور بیان میں دوسرے جوان ’’علی محمود حیدر احمد‘‘ کی شہادت کی بھی خبر دی ہے۔
اس بیان میں آیا ہے کہ یہ شہید ’’علمات الجبیلیہ‘‘ کے رہنے والے تھے جو شام میں جہادی کاروائیوں کے دوران شہید ہوئے ہیں۔
اس بیان میں تاکید کی گئی ہے کہ اس شہید کے تشیع جنازہ کے مراسم کل ظہر کو ’’الحورا زینب‘‘ میں منعقد ہوں گے۔