لبنان

حزب اللہ کے سربراہ اپنی نئی پالیسیوں کا اعلان کریں گے

hasan nasrullaحزب اللہ لبنان کے سربراہ ” سید حسن نصراللہ ” اپنے آئندہ خطاب میں صہیونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کی نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔
حزب اللہ کے ایک قریبی ذرائع نے لبنانی اخبار ” الجمھوریہ ” کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ حزب اللہ لبنان کے سربراہ ” سید حسن نصراللہ ” آئندہ ہفتے اتوار کے دن حزب اللہ کے اعلی کمانڈر ” شہید حسان اللقیس ” کی یاد میں منعقدہ تقریب میں ” حسان اللقیس ” کے قتل کے بعد صہیونی حکومت کے مقابلے میں مزاحمت کی نئی پالیسی کا اعلان کریں گے۔ یاد رہے کہ حزب اللہ کے اعلی کمانڈر "حسان اللقیس ” کو تین دسمبر کو بیروت میں ان کے گھر کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر شہید کردیا تھا۔ حزب اللہ لبنان نے اپنے ایک بیان میں اس قتل کا اصلی ذمہ دار صہیونی دشمن کو قرار دیا تھا کہ جس نے بارہا "حسان اللقس ” کو نشانہ بنانے کی کوشش کی تھی۔ یہاں پر اس بات کا ذکر بھی ضروری ہے کہ صہیونی ذرائع ابلاغ و صہیونی حکومت کی جاسوسی کی تنظیم موساد نے اشارتا اس قتل کا اعتراف کرلیا ہے لیکن صہیونی حکومت حزب اللہ کے انتقام کے ڈر سے ماضی کی مانند ، اس دھشتگردانہ اقدام اپنے ملوث ہونے کو مسترد کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button