لبنان

تکفیری دہشتگردوں کا صیہونیوں کے ساتھ رابطہ

amalلبنان کی تحریک امل کے سیاسی دفتر کے سربراہ جمیل حایک نے تاکید کے ساتھ کہا ہے کہ تکفیری دہشتگرد، علاقے کے ملکوں کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہے ہیں تاکہ علاقے میں صیہونی حکومت کو ایک بڑی طاقت میں تبدیل کیا جاسکے۔انھوں نے جنوبی لبنان کے بابلیہ علاقے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فتنہ و فساد پھیلانے کی جاری سازش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لبنانی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے ملک کے امن و استحکام کی غرض سے قومی اتحاد کا تحفظ کریں اور علاقے کی تبدیلیوں پر مکمل نظر رکھیں۔
لبنان کی تحریک امل کے سیاسی دفتر کے سربراہ جمیل حایک نے یہ بھی کہا کہ لبنان کے مسائل کے حل کا واحد طریقہ مذاکرات اور باہمی صلاح و مشورہ ہے اسلئے کہ لبنانی قوم کو غاصب صیہونی حکومت کے خطرے سے کبھی غامل نہیں رہنا چاہیئے اور اسے اپنے خلاف رچی جانے والی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دینا چاہیئے۔
قابل ذکر ہے کہ حزب اللہ لبنان بھی ہمیشہ ان ہی نکات پر تاکید کرتی رہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button