آيت اللہ محسن اراکي نے حزب اللہ کے سربراہ سيدحسن نصراللہ سے ملاقات
بيروت ميں تقريب مذاہب اسلامي اسمبلي کے سيکريٹري جنرل سے ملاقات ميں سيد حسن نصراللہ کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کے درميان اتحاد کے ذريعے عالم اسلام کے خلاف امريکہ اور اس کے اتحاديوں کي سازشوں کو ناکام بنايا جاسکتا ہے۔ حزب اللہ کے سربراہ سيد نصراللہ نے خطے ميں جنگ کے شعلے بھڑکانے کي غرض سے امريکہ، اسرائيل اور اس کے علاقائي اتحاديوں کي کوششوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے يہ بات زور ديکر کہي کہ فلسطين کے مظلوم عوام کے خلاف اسرائيل کے مجرمانہ اقدامات، خطے کے حالات کے شور شرابے ميں گم ہوکے نہ رہ جائيں۔
انہوں نے لبنان ميں تقريب مذاہب اسلامي کے دفتر کے قيام کو اہم قرار ديا۔ تقريب مذاہب اسلامي کے سيکريٹري جنرل آيت اللہ محسن اراکي اور حزب اللہ کے سربراہ سيدحسن نصراللہ کے درميان ہونے والے اس ملاقات ميں لبنان ميں متعين ايراني سفير غضنفر رکن آبادي بھي موجود تھے۔ آيت اللہ محسن اراکي نے اس موقع پر کہا کہ غاضب صيہوني حکومت خطے کي اقوام ، مذاہب اور دين کي دشمن ہے۔
انہوں نے واضح کيا کہ صہیوني ریاست کسي بھي دين و مذہب کي پابند نہيں ہے اور اپنے ناجائز مفادات کے حصول کے لئے مذہبي اختلافات اور فتنوں کو ہو دے رہي ہے۔