لبنان

لبنان: امریکی سفارت خانے کے سامنے مظاہرہ

lep protestشام پر ممکنہ امریکی حملے کے خلاف احتجاج کے طور پر بیروت میں امریکی سفارت خانے کے سامنے لبنان اور شام کے شہریوں نے مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے شام کے مسائل میں امریکی بے جا مداخلت کی شدید مذمت کی۔ مظاہرین نے لبنان، شام اور فلسطین کے پرچم لہرائے اور جنگ شام کی مخالفت کرتے ہوئے اس جنگ کے تباہ کن نتائج پر تاکید کی۔ احتجاج کے دوران مظاہرین نے امریکی صدر بارک اوبامہ کی تصویر نذر آتش، اور اسی طرح امریکہ کی حمایت کرنے والے عرب ملکوں اور اسی طرح عرب لیگ پر کڑی تنقید کی اور صراحت کے ساتھ اعلان کیا کہ عرب لیگ، شام میں تکفیری دہشتگردوں کی حمایت کررہی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ شام کے خلاف ممکنہ امریکی جارحیت پر پوری دنیا میں وسیع پیمانے پر احتجاج کیا جارہا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button