لبنان

حزب اللہ کے خلاف سازش نا کام

shikh nabelحزب اللہ لبنان کی مجلس عاملہ کے نائب سربراہ نے کہا ہےکہ یورپی یونین کی جانب سے حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کئےجانے کےباوجود علاقے میں حزب اللہ کی پالیسیوں پر کسی طرح کا اثر نہیں پڑے گا۔
شیخ نبیل قاؤق نے کہا کہ صیہونی حکومت نے جو یورپی یونین کے اس اقدام سےبڑی امیدیں لگارکھی ہیں جان لے کہ اس طرح کے فیصلے حزب اللہ کو اپنی پالیسیاں بدلنے پرمجبور نہیں کرسکتے۔ شیخ قاؤق نے یورپی یونین کے فیصلے کو دہشتگردانہ فیصلہ قراردیا اور کہا کہ اس سے صیہونی حکومت کے مقابل امریکہ اور یورپ کی ناتوانی ظاہر ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حزب اللہ صیہونی جارحیت کے مقابل مستحکم رکاوٹ ہے اور امریکہ اور اسرائيل بھی حزب اللہ کے مقابل ناکام ہوچکے ہیں۔
واضح رہے یورپی یونین نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے دباؤ میں آکر حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔ دنیا کے مختلف حلقون نے یورپی یونین کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔
لبنان کے وزیرخارجہ عدنان منصور نے کہا ہےکہ امریکہ اور صیہونی حکومت، علاقے کے بعض عرب ممالک نیز لبنان کی کچھ سیاسی پارٹیوں نے حزب اللہ کو دہشتگرد گروہوں کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے انتھک کوشش کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button