لبنان

اہل کوئٹہ کا دکھ ہمارا دکھ ہے،اپنی وحدت اور بھائی چارگی کو ہاتھ سے جانے نہ دیں

sayed ashuraمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری جو ان دنوں وحدت اسلامی کانفرنس میں شرکت کے بعد اسلامی ممالک دورے کے سلسلے میں لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ہیں نے اپنے ایک پیغام میں کہا کی خون شہدا کی برکت کے سبب قوم کوثابت قدمی ،باہمی وحدت اور استقامت جیسی نعمت میسر ہوئی ۔
ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ملت کا اصل امتحان اب شروع ہوچکا ہے کیونکہ خون شہدا سے وفاداری کا تقاضا یہ ہے کہ ہر اس ظالم نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینک دیا جائے جو مسلسل مظلوموں پر ظلم در ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔
قائد وحدت نے مزید فرمایا کہ قائد مقاومت سید حسن نصر اللہ نے پاکستانی قوم کے نام یہ پیغام دیا ہے کہ وہ اپنی وحدت اور بھائی چارگی کو ہاتھ سے جانے نہ دیں اور ہر مشکل وقت میں بصیرت کے ساتھ استقامت کا مظاہرہ جاری رکھیں

سید حسن نصر اللہ نے مزید فرمایا کہ اہل کوئٹہ کا دکھ ہمارا دکھ ہے امید ہے کہ پاکستان کی مسلمان عوام خاص کر ملت تشیع پاکستان اس مشکل وقت کو اپنی استقامت اور باہمی وحدت سے بدل کر رکھ دینگے ۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم سے تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ ہر حال میں اپنے علمائے کرام کے ساتھ کھڑے رہیں اور اس انتہائی حساس موقع پر کسی بھی قسم کے پروپگنڈہ کا شکار نہ ہوں۔
علامہ راجہ ناصر عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ خون شہدا ہم سے یہ تقاضا کرتا ہے جہاں بھی ظلم ہو وہاں استقامت صبر بصیرت اور میدان میں حاضر ی سے اس کے نقوش تک کو مٹادئے جائیں
کوئٹہ ہماری کربلا ہے اور اس کربلا میں یزیدیت کا تعاقب جاری رہے گا ہر شہادت سے ہم نے استقامت کا درس لینا ہے اور یزیدیوں کے ہاتھوں سے خنجر کو چھینا ہے جو نہ صرف ہمارے دشمن ہیں بلکہ اس ملک اور اس وطن میں بسنے والے ایک ایک فرد کے دشمن ہی

متعلقہ مضامین

Back to top button