لبنان

لبنان میں ایرانی انجنئیر کی شہادت

hasanلبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیراتی وفد کے سربراہ، دہشتگردوں کے ایک حملے میں شہید ہوئے ۔
بیروت میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارتخانے نے اس خبر کی اطلاع دیتے ہوئے اعلان کیا کہ لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے تعمیراتی وفد کے سربراہ انجنیئر "حسن شاطری” کل رات دمشق سے بیروت واپسی کے موقع پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہوئے ۔
واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا تعمیراتی وفد ، لبنان میں 2006 کو صہیونی حکومت اور حزب ا۔۔۔ کی 33 روزہ جنگ میں تباہ ہونیوالے علاقوں کی تعمیر نو کی نگرانی کررہا ہے۔
شہید شاطری کی نماز جنازہ آج دوپہر تہران میں ادا کی جائے گی اور انکے جسد خاکی کو نماز جنازہ کے بعد انکے آبائی شہر سمنان منتقل کیا جائے گا جہاں کل نماز جمعہ کے بعد انکی تدفین ہوگی ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button