لبنان

خطے كو درپيش مسائل كے حل میں ايران كا كردار قابل تعريف ہےسيد حسن نصر اللہ

Sayyed-Nasrallah1حزب اللہ لبنان كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ نے ايرانی وزير خارجہ كے عرب – افريقا امور كے معاون "حسين امير عبد اللہيان” كے ساتھ ملاقات كے دوران خطے كو درپيش مسائل اور چيلنجز كے حل میں ايران كے كردار اور انتھك كوششوں كی قدردانی كی ہے ۔

اسلامی جمہوریہ ايران كے وزير خارجہ كے عرب – افريقا امور كے معاون "حسين امير عبد اللہيان” نے لبنان كے اعلی عہديداروں كے علاوہ حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل سيد حسن نصر اللہ كے ساتھ بھی ملاقات كی ہے جس میں حزب اللہ كے سيكرٹری جنرل نے خطے كے موجودہ مسائل كو حل كرنے میں ايران كے كردار كو سراہا ہے ۔

واضح رہے كہ اس ملاقات كے دوران لبنان ، خطے اور بين الاقوامی سطح پر جاری حالات و واقعات كا جائزہ لياگيا ہے اور سيد حسن نصر اللہ نے صیہونی حكومت كی دھميكوں كے مقابل پر مزاحمت كی ہوشياری كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا : مزاحمت نے ہر قسم كی سازشوں اور اقتدار كی جنگ سے دور رہتے ہوئے اسرائيلی دھمكيوں كے مقابل پر ثابت قدمی كا مظاہرہ كيا ہے ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button