مسئلہ فلسطین کو تمام مسائل پر ترجیح حاصل شیخ نعیم قاسم
حزب اللہ لبنان کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی دھمکیوں کا مقصد قدس کی غاصب حکومت کے جرائم و مظالم سے رائے عامہ کی توجہ ہٹانا ہے۔
شیخ نعیم قاسم نے علاقے کے حالات اور ایران کے خلاف صہیونی ریاست کی آئے دن کی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف
صہیونی ریاست کی دھمکیوں کا مقصد فلسطین میں اس کے مجرمانہ اقدامات سے عالمی رائے عامہ کی توجہ ہٹانا ہے۔
انہوں نے بغداد میں عرب سربراہی اجلاس کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ اس نشست میں فلسطین کی بات تک نہیں کی گئي جبکہ مسئلہ فلسطین کو تمام مسائل پر ترجیح حاصل ہے۔
انہوں نے لبنان کے تیل اور گيس کے ذخائر کو ہڑپ کرنے کی صیہونی حکومت کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی ریاست لبنان میں فوج، عوام اور حزب اللہ کو اپنے مقابل دیکھ کر لبنان کے ان ذخائر پرحملہ نہیں کرسکتی۔