لبنان

نام حسین(ع) و زینب (س) نےلبنانی عوام کے استحکام میں بھترین کردار پیش کیا ہے

syed_nasarullahحزب اللہ لبنان کے سربراہ سید حسن نصرالله نے ۲۰۰۶ سمر میں لبنان کے تجربہ کو کربلا کے مصداقوں میں قرار دیا  اور حضرت امام حسین علیہ السلام و حضرت زینب سلام اللہ علیھا کے نام کو لبنانی عوام کے استحکام میں بھترین نمایہ کردار جانا ہے ۔
شیعت نیوز کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سیکریٹری سید حسن نصرالله نے گذشتہ روز بیروت کےمرکزی امام بارگاہ سید الشهدا علیہ السلام میں نواسہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم امام حسین علیہ السلام کے عزا میں منعقدہ مجلس میں لبنان کے تجربہ کو واقعہ کربلا کے مصداقوں  میں سے ایک جانا اور تاکید کی کہ مصیبت اور مشکلات سے مقابلہ کرنے کے لئے علم، معرفت، دعا اور خدا وند عالم سے مدد ماگنی چاہئے ، سوچ و فکر پر اعتماد کرنا چاہیئے اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ، قرآن اور آئمہ اطهار علیہ السلام کی پیروی کرنا چاہیئے ۔
سید حسن نصرالله کا کہنا تھا کہ بیرونی ادارہ کی طرف سے سمر ۲۰۰۶ میں لبنان کے ۳۳ روزہ صھیونی حکومت کے ساتھ جنگ کے بعد کی صورت حال پر تحقیقی کی ، جس میں اسرائیلیوں کی جنگی جہاز نے لبنان کے گاؤں ، دیہات ، گھروں پر بموں کی بارش کر دی جس میں چھوٹے بچے ، شھری باشندوں کو قتل کر دیا گیا اور دس لاکھ سے بھی زیادہ لوگ کو بے گھر کر دیا گیا لیکن اس جنگ کا اختمام ھم لوگوں کی کامیابی پر ہوا لیکن ھم لوگوں کے لئے مشکلات و پریشانوں کا سامنا کرنا پڑا اور اپنے بھائی ،عزیز ، سلامت اور اپنے ثروت و دولت کھونے پڑے اور بڑے سخت خطرہ کا مقابلہ کرنا پڑا ۔
انہوں نے کہاکہ معمولا جنگ کے بعد روحی بحران ، سماجی انحرافت ، معاشرہ کو دھمکاتی ہیں لیکن ۳۳ روزہ جنگ کا نتیجہ نے متحیر کر دیا کیونکہ لوگ صبر و تحمل کے ساتھ اپنے گھر واپس گئے اپنے شھر و گاؤں و دیھات کی دوبارہ تعمیر کی اور تمام مشکلات کو اپنی صلاحیت کے مطابق گزار دیا ۔

متعلقہ مضامین

Back to top button