لبنان
سید حسن نصراللہ کےبیانات اسرائیل کےلئےکاری ضرب

حزب اللہ پوری طرح تیار
حزب اللہ لبنان نےتاکید کےساتھ کہاہے کہ لبنان پرصیہونی دشمن کےہرقسم کےممکنہ حملے کامقابلہ کرنےکےلئے حزب اللہ پوری طرح تیار ہے۔ارناکی رپورٹ کےمطابق حزب اللہ لبنان کےایک اہم عہدیدارشیخ نبیل فاروق نے اتوارکےدن کہاکہ حزب اللہ کےپاس صیہونی اہداف کی پوری اطلاعات موجود ہيں اور اگروہ لبنان پرکسی قسم کاحملہ کرےگی تو حزب اللہ اس کےہرحملے کاجواب دےگی۔نبیل فاروق نےیہ بھی کہاکہ جنوبی لبنان کےعوام اور اقوام متحدہ کی محافظ امن فورس کےدرمیان ہونےوالی جھڑپ یونیفل پرصیہونی حکومت کےدباؤ کانتیجہ تھی تاکہ وہ جنوبی لبنان میں اپنی ذمہ داری بدل دے، لیکن عوام اورفوج کی موجودگی نےاسرائیل اور اورداخلی موقع پرستوں کاراستہ بند کردیا۔