لبنان

مظلوم کی مددباعث فخرہے ,سید حسن نصراللہ

nasrullahحزب اللہ لبنان کےسربراہ سید حسن نصراللہ نے مصرکی عدالت کی جانب سے حزب اللہ کےمجاہدین پر غزہ پٹی میں استقامت کی مدد کرنےکےالزام کو قابل فخرقراردیاہے۔فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق سید حسن نصراللہ نےمصرميں کچہ مجاہدین پرغزہ پٹی کےاستقامتی فورسز کی مدد کرنےکےالزام کوسیاسی اورظالمانہ قراردیتےہوئے تاکید کی کہ مصری عدالت کےجج کایہ فیصلہ ، سفید جھوٹ ہے جس میں انھوں نےمجاہدین کوقانون شکن،  مجرم اوردہشتگرد کہاہے۔ سید حسن نصراللہ نےتاکید کےساتھ کہاکہ ان مجاہدین کاگناہ صرف یہ ہے کہ انھوں نےملت فلسطین کی جائزجدوجہد میں ان کی مدد کےلئے ہاتھ بڑھایاہے۔حزب اللہ لبنان کے سربراہ نےکہاکہ یہ ہمارے لئے باعث فخر ہے کہ تمام عرب اوراسلامی اقوام جان لیں کہ ہم الہی احکامات کےمطابق اپنےفلسطینی بھائیوں کےشانہ بہ شانہ رہیں گے۔مصر کی عدلیہ نےکل ایک فیصلے میں چھبیس افراد کوجن میں کچہ  کاتعلق حزب اللہ سےہے غزہ پٹی میں فلسطینی مجاہدین کی حمایت اورمدد کرنےکےالزام میں چھ ماہ سے پچیس سال تک کی قید کی سزا سنائی ہے جبکہ چار افراد کوعمرقید کی سزادی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button