داعش کے خلاف جنگ کاامریکہ کا سرکاری اعلان۔ وائٹ ہاؤس

امریکی صدر کی سکورٹی کی نئی اسٹریٹیجی کے بارے میں لیت ولعل اور شک و تردید کے بعد وائٹ ہاؤس نے سرکاری طور پر اعلان کردیا ہےکہ وہ داعش کے ساتھ حالت جنگ میں ہے۔فرانس نیوز ایجنسی کی رپور کے مطابق وائٹ ہاؤس کے
ترجمان جاش ارنسٹ اور امریکی وزارت دفاع،پنٹاگون کے ترجمان ایڈمیرل جان کربی نے کل ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ، دہشت گرد گروہ داعش کے ساتھ حالت جنگ ميں ہے اسی طرح جیسے القاعدہ اور اس کے اتحادیوں کے ساتھ وہ جنگ کر رہا تھا۔
وائٹ ہاؤس نے ایک بار پھر کہا کہ شام میں دہشت گرد گروہ داعش کے خلاف حملے کے لئے،امریکی صدر بارک اوباماکے اسٹریٹیجک منصوبے میں امریکہ اور شام کے درمیان ہم آہنگي پایا جانا لازمی نہیں ہے۔جبکہ شام کی حکومت نے کہا ہے کہ شام کی سرزمین پر داعش کے خلاف امریکہ کا کسی بھی قسم کا فوجی اقدام، دمشق کی اجازت کے بغیر جارحیت اور قومی اقتدار اعلی کی خلاف ورزی شمار ہوگا۔ روس نے بھی کہا ہے کہ شام پر داعش کے خلاف حملے کے لئے یا تو امریکہ اس ملک سے اجازت لے یا پھر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی رضامندی سے یہ کام کرے۔








