داعش کو امریکہ اور صہیونی حکومت نے بنایا ہے

05 ستمبر, 2014 00:00

qbaکیوبا کے سابق صدر فیڈل کاسترو نے اعلان کیا ہے کہ داعش کی تشکیل کے ذمہ دار، امریکہ اور صیہونی حکومت ہيں۔ ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فیڈل کاسترو نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اسرائیل کی جاسوسی تنظیم موساد اور

امریکی سینٹر جان مک کین نے داعش کو پیدا کرنے اور اسے تشکیل دینے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کیا ہے۔ کیوبا کے سابق صدر نے مزيد کہا کہ مک کین صیہونی حکومت کے دائمی اتحادی ہيں اور انھیں دونوں نے داعش کو وجود بخشا ہے، ایک ایسا گروہ جس نے اس وقت عراق اور شام کے کچھ حصوں پر قبضہ کررکھا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ مغرب جو امریکہ اور صیہونی حکومت کی سربراہی میں داعش کے وجود میں آنے کا ذمہ دار اور اس کی حمایت کرتا رہا ہے، اب ایسی دلدل میں پھنس گیا ہے کہ جس کا بانی وہ خود ہے کیونکہ یہ دہشتگردگروہ اس وقت مغرب اور اس کے دوسرے حامیوں کے مفادات کے لئے سنگین خطرہ بن گیا ہے۔

9:18 شام جولائی 6, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔