دنیا

لندن کی سڑکوں پر داعش گروہ کے پوسٹر

london daishبرطانیہ کی پولیس، دارالحکومت لندن کی سڑکوں پر داعش دہشتگرد گروہ کے پوسٹروں کی تقسیم کی رپورٹوں کا جائزہ لے رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق بعض ذرائع ابلاغ نے ایسی تصاویر پیش کی ہیں جن میں لندن کی پرہجوم شاہراہوں پر داعش

دہشتگرد گروہ کے پوسٹر تقسیم کرتے دکھایا گیا ہے۔ان پوسٹروں میں برطانوی شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ داعش گروہ میں شمولیت اختیار کریں۔ برطانوی پولیس کے ایک ترجمان نے این بی سی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ کی پولیس، داعش دہشتگرد گروہ کی جانب سے اس قسم کے پوسٹر تقسیم کئے جانے سے باخبر ہے اور اس سلسلے میں مکمل گہرائي کے ساتھ جائزہ لیا جارہا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مغربی حکومتوں نے شام اور عراق میں داعش دہشتگرد گروہ میں اپنے ممالک کے شہریوں کی شمولیت اور ان کے ہاتھوں میں ہتھیار پائے جانے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button