دنیا

افغانستان کے انتخابات میں امریکی مداخلت

pollامریکہ افغانستان کے صدارتی انتخابات کے نتائج میں وسیع پیمانے پر مداخلت کے درپے ہے۔ افغانستان کی قومی اسمبلی کے رکن نے کابل میں فارس نیوز کے نامہ نگار کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے پارلیمانی وفد افغانستان کے صدارتی انتخابات کے جائزے کو بہانہ بنا کر، افغانستان کے انتخابی نتائج میں وسیع پیمانے پر مداخلت کے درپے ہے اور اس وفد کی کوشش ہے کہ اپنے مورد نظر نامزد امیدوار کے حق میں نتائج کو تبدیل کروائے۔ افغانستان کی پارلیمنٹ کے رکن "سید حسن شریف بلخابی” نے مزید کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں ماضی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں اپنے مورد نظر نامزد امیدوار کے حق میں نتائج کو تبدیل کروایا ہے۔ افغان پارلیمنٹ کے رکن نے تاکید کی ہے کہ اس مرتبہ صدارتی انتخابات کے نتائج کو تبدیل کروانے کی امریکی کوشش ناکام رہے گی کیونکہ ملت افغانستان نے اب پختہ عزم و ارادہ کرلیا ہے کہ وہ اپنی سرنوشت کا فیصلہ خود کرے گی۔افغانستان کی پارلیمنٹ کے رکن "سید حسن شریف بلخابی” نے کہا کہ ملت افغانستان کسی بھی غیر ملک منجملہ امریکہ کو انتخابی نتائج میں اثر اندار ہونے کی اجازت نہیں دی گی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button