دنیا

ملائیشیا میں ۱۵۰۰ فعال شیعوں کو نظر بند کرنے کی کوشش

shia malisiyaملائیشیا کے اسلامی ترقیاتی محکمہ(jakim) نے اس ملک کے شیعوں کے خلاف اپنے تازہ ترین اقدامات میں ۱۵۰۰ فعال شیعوں کو نظر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلامی ترقیاتی محکمہ کے سربراہ اعظم مسعود نے گزشتہ روز ۱۵۰۰ فعال شیعوں کی لیسٹ تیار کرتے ہوئے کہا: جاکیم محکمہ دیگر حکومتی محکموں کے تعاون سے ان افراد کے خلاف شدید کاروائی کرے گا۔
انہوں نے ان افراد کے خلاف بغیر کوئی ثبوت پیش کئے یہ دعویٰ کیا: ان فعال شیعوں کے خلاف ثبوت کا نہ پایا جانا مشکلات کا باعث ہے جس کی وجہ سے ہم فی الحال انہیں عدالت میں پیش نہیں کر پا رہے ہیں لیکن جاکیم محکمہ اس بارے میں دوسرے گروہوں سے میٹنگیں اور گفتگو کر کے کوئی مناسبت راہ حل تلاش کرے گا۔
اعظم مسعود نے کانفرنس میں اپنی گفتگو کے دوران مزید کہا: اس وقت جو چیز سب سے زیادہ حائز اہمیت ہے وہ یہ ہے کہ ہم اس ملک میں فعال شیعوں کو عدالت میں پیش کرنے میں کامیاب ہو جائیں اور ملک کے اندر شیعہ تعلیمات کے پھیلنے کی راہ میں جلد از جلد کوئی موثر رکاوٹ پیدا کریں۔
ایسا لگتا ہے کہ ملائیشیا کے جوانوں میں تعلیمات اہلبیت(ع) کا اس قدر اثر ہو رہا ہے کہ حکومتی اور اسلامی تنظیمیں اس ملک میں شیعت کے پھیلنے سے ہراساں ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button