دنیا

افغانستان امریکی دباؤ میں نہیں آئیگا

afghanistan mapصدر افغانستان کے سینیئر مشیر و ترجمان ایمان فیضی نے کہا ہے کہ افغانستان کے صدر حامد کرزئی، کابل واشنگٹن سیکیورٹی معہدے پر دستخط کیلئے امریکی دباؤ میں نہیں آئیں گے۔افغانستان کے اس ترجمان نے ایک بیان میں دعوی کیا کہ امریکہ، سیکیورٹی معاہدے پر رواں سال ختم ہونے سے پہلے پہلے دستخط کیلئے افغانستان کے صدر حامد کرزئی پر بہت زیادہ دباؤ ڈالا جارہا ہے مگر وہ امریکی دباؤ میں آگر اس معاہدے پر دستخط نہیں کریں گے۔افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ جبتک امریکہ ان کی تین شرطیں پوری نہیں کریگا کابل – واشنگٹن سیکیورٹی سمجھوتے دستخط نہیں کئے جائیں گے۔قابل ذکر ہے کہ صدر افغانستان کا یہ موقف امریکہ کی شدید برہمی کا باعث بنا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button