دنیا

حضرت امام خمینی(رہ)کی چوبیسویں برسی کے مراسم

imam khomainiافغانستان کے دارالحکومت کابل کی حضرت امام علی (ع)مسجدمیں امام خمینی(رہ)کی چوبیسویں برسی کے مراسم اس ملک کی سیاسی اور مذھبی شخصیات،طلباء ایران کے کلچرسینٹر کے نمائندے اور عوام کی ایک بڑی تعداد کی شرکت سے منعقد ہوئے۔ مقررین نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امام امت کی شخصیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ امام کی شخصیت پوری دنیا کیلئے ایک نمونہ تھی جسے تاریخ ھمیشہ یاد رکھے گی ۔
ایران کے کلچرسینٹر کے نمائندے نے کہا کہ امام خمینی(رہ) نے انبیاء اور اولیا کے راستے پر چلتے ہوئے بغیر کسی خوف و ڈر کے تاریخ کو بدل دیا۔
افغانستان کے بزرگ عالم دین آیت اللہ محسنی نے کہا کہ امام خمینی(رہ)کی بڑی خوبی یہ تھی کہ آپ منکسرالمزاج تھے اور سادگي سے زندگی گزارتے تھے۔
افغانستان کی پارلیمنٹ کے ممبر قربان علی عرفانی نے کہا کہ امام خمینی(رہ) کی تحریک خدائی تھی جس نے کروڑوں انسانوں کواپنی جانب منقلب کیا۔
حضرت امام خمینی(رہ) کی برسی ہر سال افغانستان کے مختلف شہروں میں سیاسی اور مذھبی شخصیات،طلباء اور عوام کی ایک بڑی تعداد کی شرکت سے منائی جاتی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button