دنیا

نئی دھلی میں کتاب کی بین الاقوامی نمائش میں ایران کی شرکت

india shia booksہندوستان کے دار الحکومت نئی دھلی میں کتاب کی اکیسویں بین الاقوامی نمائش کا انعقاد ہوا ہے جس میں اسلامی جمہوریۂ ایران سمیت دنیا کے 23 ملکوں سے گیارہ سو کے قریب ناشرین شرکت کر رہے ہیں۔ یہ نمائش کہ جس کا آغاز آج سے نئی دھلی میں ہوا ہے دس فروری تک جاری رہے گی ۔
گیارہ ہزار ہندوستانی اور دنیا کے دیگر ملکوں کے ناشرین نے اپنی کتابیں اور آثار عوام کے سامنے پیش کئے ہیں ۔ اسلامی جمہوریۂ ایران کی ثقافتی نمائشوں کے انسٹی ٹیوٹ نے بھی ایرانی ناشرین کی نمائندگی میں اس نمائش میں 600 سے زائد کتابوں اور سیڈیوں کے ساتھ شرکت کی ہے –ایران کی نمائندگی میں ، کتاب کی اس بین الاقوامی نمائش کے سربراہ محمد خلج نے ارنا کے ساتھ گفتگو میں کہا کہ ایرانی ناشرین نے اس نمائش میں ، ایرانیات ، فارسی ادب ، ثقافتی موضوعات ، مقدس دفاع کے ادب ، مسلط کردہ جنگ اور مذھبی نیز بچوں سے متعلق کتابیں پیش کی ہیں ۔ واضح رہے کہ یہ نمائش ہر دو سال میں ایک مرتبہ ہندوستان کے نیشنل بک ٹرسٹ کی جانب سے لگائی جاتی ہے –

متعلقہ مضامین

Back to top button