ملائيشيا میں قومی جشن عيد ميلاد النبی(ص) كا اہتمام

ملائيشيا كے شہر "پترا جايا” میں واقع مسجد "پترا” میں ولادت رسول اكرم(ص) كے موقع پر جشن منعقد كيا جائے گا۔
جشن عيد ميلاد النبی(ص) ملائيشيا كی اسلامی ترقياتی تنظيم Jakim كی كوششوں سے منعقد كيا جائےگا۔
اسلامی ترقياتی تنظيم كے انچارج ” مصطفی” نے كہا :ملائيشيا كے وزير اعظم "نجيب تون رزاق” اور ان كے معاون "محی الدين ياسين” ديگر وزرا اور غير ملكی مہمانوں كے ہمراہ اس جشن میں شركت كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا : اس جشن كا موضوع "اعتدال ؛ وحدت اسلامی كا ستون” ہے۔
انہوں نے اس موضوع كے انتخاب كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا :اس موضوع كا ہدف حكومت كی جانب سے رسول اسلام(ص) كے متوازن قول وفعل كو معاشرے میں عملی كرنا ہے ۔








