دنیا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میںپانچ دھشتگردوںسمیت 24 غیرملکی اور افغان فوجی ہلاک

afghani armyافغانستان کے دارالحکومت کابل کے "دہ مزنگ” علاقے میں ٹریفیک پولیس کی عمارت میں ہونے والے حملے میں پانچوں دھشتگردوں کی ہلاکت کے بعد آپریشن ختم کردیا گيا۔
کابل سے ھمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق مختلف ہتھیاروں سے لیس 5 حملہ آوروں نے ٹریفیک پولیس کی عمارت میں گھس کر سیکوریٹی فورسز کے ساتھ تقریبا 8 گھنٹے تک فائرنگ کی جس کے بعد پانچوں حملہ آور ہلاک ہو گئے ۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں 24 غیرملکی اور افغان فوجی ہلاک اور30 زخمی ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق کابل پولیس کے ایک اور اعلی عہدیدار محمد ظاہر نے بھی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسپیشل فورس نے علاقے کو گھیرے میں لیا ہے اور صورتحال پر پولیس کا مکمل کنٹرول ہے۔
عینی شاہدین کا بھی کہنا ہے کہ علاقے میں کم از کم 8دھماکوں کی آواز سنائی دی۔

متعلقہ مضامین

Back to top button