بحرین حکومت شیعیان بحرین پر مظالم بند کرے

مجلس علماء ھند کے جوائنٹ سکریٹری حجت الاسلام جلال حیدر نقوی نے بحرین میں مظاھرین پر کئے جارہے حملوں کو نسل کشی کے مترادف قرار دیا ہے ۔رپورٹ کے مطابق ، مجلس علماء ھند کے جوائنٹ سکریٹری ، حجت الاسلام جلال حیدر نقوی نے اقوام متحدہ سے بحرین میں خلیجی ممالک کے حلموں کو بند کئے جانے کے سلسلے میں مداخلت کی اپیل کی ۔انہوں نے کہا : بڑے افسوس کی بات ہے کہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک مظاھرین کے ایک خاص طبقے کو نشانہ بناکر منظم حملے کرکے نسل کشی پر امادہ ہیں یہ انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے جس میں خود پس پردہ امریکا اور اسرائیل بھی شریک ہیں ۔
انہوں نے امریکا کی دورخی اور مفاد پرست سیاست کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا : امریکا ایک طرف تو جموریت نوازی کا ڈھکوسلہ کرتا ہے اور دوسری طرف بحرین کے لوگوں کو قتل عام پر خاموش تماشائی بنا ہوا ہے ۔








