اسلامی نظریات کے مطابق لڑکے اور لڑکیاں دنوں کو ہی تعلیم یافتہ ہونا چاھئے

حضرت علی اور حقوق خواتین کےعنوان سے شیعہ پی جی کالج میں علماء ودانشوروں کی موجودگی میں کل ایک سیمینارکا انعقاد کیا گیا ۔اس سمینار کے ایک دوسرے مقرر ریٹائرڈ جسٹس سید حیدر عباس رضا نے گذشتہ زمانوں میں عورتوں کے ساتھ کی جانے والی بد سلوکیوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : زمانہ قدیم میں عورتوں کی اچھی حالت نہی تھی لیکن حضرت علی علیہ السلام کے دورے خلافت میں عورتوں کی حالت میں بہتری ائی ، بہت ساری باتوں میں انہیں مردوں کے مقابل بلند مرتبہ عطا کیاگیا ۔
اس سمینار میں لکھنو یونیورسٹی کے پروفیسر رمیش دکشت نے کہا : رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور ان کے حقیقی نائبین نے خواتین کی فلاح وبہوبودی کے لئے بہت سارے اھم کام انجام دئے ہیں ۔








