دنیا

احمدآباد: ہندوستانی ریاست گجرات کے شیعہ علماء کا پہلا اجلاس

ahmedabad-mapہندوستانی ریاست گجرات کے شیعہ علماء اور ائمہ جمعہ و جماعت کا پہلا اجلاس ـ عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے بین الاقوامی امور کی معاونت کے زیر اہتمام ـ دارالحکومت احمد آباد میں واقع حوزہ علمیہ امام خمینی (رحمةاللہ علیہ) کے کانفرنس ہال میں منعقد ہوا جس میں 30 علماء اور ائمہ جمعہ و جماعت نے شرکت کی۔
اس اجلاس کا افتتاح کلام اللہ مجید کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد حجت الاسلام محمد اختر رضوی نے اجلاس کے اہداف و مقاصد بیان کئے۔
اس کے بعد حوزہ علمیہ امام خمینی (رحمةاللہ علیہ) کے مدیر حجت الاسلام محمد رضا رضوی غروی نے، مسلم علماء کے درمیان مسلسل رابطے اور  فکری ہماہنگی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے تبلیغ کے راستے میں حائل بعض مسائل بیان کئے اور ان مسائل کے حل لئے تجاویز پیش کیں۔
اس اجلاس کے دوران "شیعیان اہل بیت (ع) کے لئے مختلف علاقوں میں تبلیغی کورسز رکھنے”، "مختلف علاقوں میں بچوں اور نوجوانوں کے لئے قلیل المدت تربیتی کورسز کے اہتمام”،  "متحدہ اور مشترکہ موضوع پر جمعہ کے خطبے دینے” اور "نوجوانوں کے لئے سوال و جواب کے سیشن رکھنے” جیسے موضوعات زیر بحث آئے۔
قابل ذکر ہے کہ حوزہ علمیہ امام خمینی (رحمةآللہ علیہ) عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی سے مرتبط ہندوستانی تعلیمی مراکز میں شمار ہوتا ہے اور اس کا ادارہ نشر و اشاعت عالمی اہل بیت (ع) اسمبلی کے بین الاقوامی امور کی معاونت سے وابستہ ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button