سعودی عرب

یوم عاشورا: سعودی عرب کا شہر قطیف لبیک یا حسین (ع) کے نعروں سے گونج اٹھا

qatif jalusسعودی عرب کے صوبہ قطیف میں یوم عاشورا پر جلوس عزا نکالا گیا جس میںدسیوں ہزار شیعیان حیدر کرار نے شرکت کی ۔شیعت نیوز کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر کی طرح سعودی عرب کےصوبہ قطیف میں بھی یوم عاشورائے حسینی (ع) انتہائی مذہبی عقیدت کے ساتھ منایا گیا جبکہ آل سعود ملعون حکومت کی جانب سے سخت پابندیوں کے باوجود شہدائے کربلا اور حضرت امام حسین علیہ السلام کی قربانی کی یاد میں جلوس عزاءنکالا گیا جس میں دسیوں ہزار افراد نے شرکت کی۔
جلوس عزاءمیں عزاداران امام حسین علیہ السلام لبیک یا حسین علیہ السلام ،اور نوحہ کناں تھے اور پیغمبر اکرم (ص) کے نواسہ امام حسین علیہ السلام کی عظیم قربانی کی یاد منا رہے تھے ۔امام حسین علیہ السلام کو کربلا میں سنہ ۱۶ ہجری میں یزید ملعون کی فوجوں نے شہید کر دیا تھا۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق صوبہ قطیف سے برآمد ہونے والامرکزی جلوس ”ھیھات منا الذلہ“”نہیں بھولیں گے حسین(ع)“کے فلک شگاف نعروں کی گونج میں برآمد ہوا۔عاشورائے حسینی (ع) کے جلوس میں مرد و خواتین سمیت معصوم بچے اور نوجوان اور بزرگوں کی بڑی تعداد تھی جو ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کر رہے تھے اور نوحہ خوانی و سینہ زنی کر رہے تھے۔
عاشورائے حسینی (ع) کے موقع پرصوبہ قطیف سے نکالے جانے والے جلوس عزاء کے راستوں میں عزداران امام حسین علیہ السلام کے لئے پانی اور چائے کی سبیلیں لگائی گئیں تھی۔
واضح رہے کہ مدینہ منورہ اور  قطییف کے دیگر شہروں میں بھی عاشورائے حسینی (ع) پر مجالس عزاے اور جلوس ہائے عزاءنکالے گئے جس میں ہزاروں عزاداران امام حسین علیہ السلام نے شرکت کی۔صوبے بھر کے تمام شہروں میں بازار اور دکانیں بند رہی اور عزاداری سید الشہداءامام حسین علیہ السلام کے جلوس ہائے عزاءبرآمد ہوتے رہے ،جبکہ شہروں میں جلوس کے راستوں پر سیاہ علم لگائے گئے تھے جو سوگ کا سماءپیش کر رہے تھے۔جلوس عزا ءمیں نوجوان عزاداران امام حسین علیہ السلام کو ٹھنڈا اور گرمپانی پلاتے رہے اور کھانے پینے کے تبرکات بھی پیش کرتے رہے

متعلقہ مضامین

Back to top button