متفرقہ

لندن میں سعودی عرب کے سفار تخانے کے سامنے بحرین کی اقلیتوں کا دھرنا

london protest bahrainبحرین کی اقلیتوں نے لندن میں سعودی عرب کے سفار تخانے کے سامنے دھرنا دے کر بحرین سے سعودی فورسز کے انخلاء کا مطالبہ کیا ہے۔
انگلستان میں مقیم بحرین کی اقلیتوں نے لندن میں موجود سعودی عرب کے سفار تخانے کے سامنے دھرنا دیا ہے۔
دھرنا دینے والے افراد نے نعرے لگاتے ہوئے بحرین سے سعودی عرب کے فوجیوں کے نکل جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دھرنا دینے والے افراد نے بحرین میں پھانسی اور عمر قید کی سزا کی مذمت کرتے ہوئے اسے ناقابل قبول قرار دیا ہے اور امریکہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ منامہ کو فوجی امداد دینا بند کردے اور انسانی حقوق کا احترام کرے۔
قابل ذکر ہے کہ لندن میں واقع سعودی عرب کے سفار تخانے کے سامنے دھرنا دینے والے افراد نے بحرین میں سیاسی قیدیوں کی فی الفور رہائی کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button