روس کی جانب سے شام کےبحران کومزاکرات کے ذریعے حل کرنے پر تاکید

25 جنوری, 2013 15:10

Syria Russia Flagروس نے ایک بار پھر کہا ہےکہ شام کابحران متحارب فریقوں کے ہاتھوں حل ہوناچاہیے۔ فارس نیوز کے مطابق روسی صدر کے ترجمان دمتری پسکوف نے کہا کہ شام کے مستقبل کے بارے میں متحارب فریقین کو فیصلہ کرنا چاہیے اور بیرونی ملکوں کی جانب سے دہشتگردوں کی حمایت سے بحران کو حل کرنے میں کوئي مدد نہیں ملے گي۔ انہوں نے کہا کہ روس اس بات پر یقین رکھتا ہےکہ شام کے بحران کوحل کرنے کےلئے عالمی برادری اور متحارب فریقین کو کام کرنا ہوگا۔ روسی صدر کے ترجمان نے کہا کہ شام کےبحران کو حل کرنے کےلئے تمام ملکوں کو مدد کرنی چاہیے۔ روسی صدر کے ترجمان نے کہا کہ صدر بشار اسد کی تجویزیں جینوا معاہدے کے مطابق ہیں اور شام کے بحران کو حل کرنے کے لئے نہایت مفید واقع ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے شام کے صدر بشار اسد نے جنوری کے اوائل میں تجویز پیش کی تھی کہ دہشتگردوں کی مدد بند کی جائے، نیا آئين تیار کیاجائے اور عام معافی کا اعلان کردیا جائے۔ ادھر شام میں قومی ہماہنگي کونسل کے سربراہ نے کہا ہےکہ ترکی نے دہشتگردوں کےلئے اپنی سرحدیں کھول کر عربوں اور کردوں کے درمیاں جنگ کی آگ بھڑکانا شروع کردیا ہے۔ منذر خدام نے العالم سے گفتگو میں شام کے خلاف ترکی کے غیر ذمہ دارانہ کردار پر خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شام کے شمالی حصے میں دہشتگردوں کی موجودگي جنہوں نے حکومت قائم کرنے کا اعلان کا ہے ملت شام کی امنگوں کےبرخلاف ہے۔ قابل ذکرہے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو امریکہ ،صیہونی حکومت، سعودی عرب، ترکی اور قطر کی حمایت حاصل ہے۔

6:58 صبح مارچ 7, 2026
بریکنگ نیوز:
Scroll to Top