متفرقہ

برطانوی پارلیمنٹ کے سامنے نعرۂ تکبیر کی گونج

baritishبرطانیہ کے دارالحکومت لندن میں ہزاروں برطانوی مسلمانوں نے آنحضرت ۖ کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کرکے ا۔۔۔ اکبر کے نعرے لگائے –
برطانیہ کی متعدد مسلم تنظیموں کی جانب سے کل سنیچر کو گستاخانہ فلم کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسکے دوران مظاہرین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ عظمت رسول ۖ کی شان میں توہین آمیز فلم بنانے والوں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے-
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور سبز پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا ہوا تھا کہ مسلمان عظمت رسولۖ پر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرسکتے ہیں – مظاہرین نے برطانیہ ، امریکہ اور یورپ کی دوسری حکومتوں سے سوال کیا کہ اگر وہ اس گمراہ کن فلم کی مذمت کرتی ہیں تو اقوام متحدہ میں اس قسم کی قانون سازی کیوں نہیں کرتیں جس کے تحت مسلمانوں کے دین اور پیغمبر اسلام ۖ کے خلاف گستاخی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ آزادی اظہار کے نام پر مسلمانوں کی دل آزاری کی جارہی ہے، مسلمان ہر طرح کا ظلم اور زیادتی برداشت کرسکتے ہیں مگر وہ اپنے پیغمبرۖ کی شان میں گستاخی کو کبھی برداشت نہیں کرسکتے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button