متفرقہ
امریکہ میں اسلام مخالف فلم کے خلاف احتجاج جاری
اسلام مخالف توہین آمیز امریکی فلم کے خلاف مسلمانوں کے احتجاج کا سلسلہ آج بھی جاری رہا .
امریکہ میں ہزاروں مسلمانوں نے اسلام مخالف امریکی فلم کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ رپورٹ کے مطابق مسلمانوں نے وہائٹ ہاؤس کے سامنے زبردست مظاہرہ کرکے اسلام مخالف توہین آمیز امریکی فلم میں پیغمبر اسلام (ص) کی شان میں گستاخی کی مذمت کی ۔
ادھر جرمنی میں بھی اسلام مخالف امریکی فلم کے خلاف مسلمانوں نے احتجاج کیا ہے ۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق برلن میں مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد نے مظاہرہ کیا اور اسلام مخالف توہین آمیز امریکی فلم کی مذمت کی ۔ مظاہرے میں زیادہ تر نوجوان مسلمان شریک تھے اور انہوں نے ایسے کپڑے پہن رکھے تھے جن پر لکھا تھا ” میں عاشق پیغمبراسلام ہوں "۔