متفرقہ

عالمی یوم قدس جوش و جذبے سے منایا جائے گا

israilلندن میں انسانی حقوق کے اسلامی ادارے کے کارکن رضا کاظم نے کہا ہے کہ صیہونیوں کی رکاوٹوں کے باوجود اس سال بھی برطانیہ میں عالمی یوم قدس نہایت ہی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائے گا۔ انہوں نے غزہ کے بحرانی حالات کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا کہ صیہونی حکومت نے غزہ کے عوام کے لئے حالات بحرانی بنادئے ہیں۔ انسانی حقوق کے اس کارکن نے کہا کہ عالمی یوم قدس کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمان ظالموں کے مقابل ملت مظلوم فلسطین کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے لندن میں یوم قدس کے پروگراموں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ جمعے کو جوکہ ماہ مبارک رمضان کا آخری جمعہ ہے یوم قدس کی ریلی سامراجی بھونپو بی بی سی کی عمارت کے سامنے سے آغاز ہوگي اور مظاہرین امریکہ کے سفارتخانے کے سامنے بھی اجتماع کریں گےاور مسلمان رہنما اس مقام پر مظاہرین سے خطاب کریں گے۔ یاد رہے لندن میں انسانی حقوق کے اسلامی ادارے نے لندن کی بسوں پر عالمی یوم قدس کے اعلانات لگارکھے ہیں جس سے لندن بھر میں عوام کو صیہونیوں کےخلاف آگہی مل رہی ہے۔ یاد رہے بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی قدس سرہ نے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو عالمی یوم قدس قراردے کر فلسطینی قوم کی جدوجہد کو حیات تازہ عطا کی تھی اور مسئلہ فلسطین جسے سامراجی اور اسکے ایجنٹ اذہان سے محو کردینا چاہتے تھے ایک بار پھر اقوام عالم کے ذہنوں میں زندہ ہوگيا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button