

دنیا کے مختلف ممالک میں مصری عوام کی حمایت میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔رپورٹ کے مطابقجمعہ کے روز دارالحکومت تہران اور ایران کے دیگر شہروں میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں نے مصری عوام کی حمایت میں مظاہرے کئے اور ریلیاں نکالیں۔ایران کے مختلف شہروں میں کئے گئے مظاہروں میں امریکہ اور اسرائيل کے خلاف مظاہرین نے نعرے لگائے اور حسنی مبارک کے خلاف مصری عوام کے عظیم قیام کی حمایت کا اعلان کیا۔ایران میں
ہونے والے مظاہروں میں تیونس کے عوام کی حمایت کا بھی اعلان کیا گيا۔ملیشیا میں بھی ہزاروں افراد نے جمعہ کے روز مصری عوام کی حمایت میں مظاہرہ کیا۔یہ مظاہرہ کوالا لمپور میں امریکی سفارت خانہ کے سامنے کیا گيا۔ترکی کے شہر استنبول میں بھی جمعہ کے روز اسی طرح کا مظاہرہ ہوا جس میں بڑی تعداد میں نماز جمعہ کے بعد نمازیوں نے شرکت کی۔ادھر بحرین ، اردن ، تیونس اور دیگر ممالک میں بھی مصری عوام کی حمایت میں مظاہرے ہونے کی اطلاعات ہیں۔