متفرقہ
کائنات عالم میں امام مظلوم کا چہلم

عراق میں آج حضرت سید الشہدا علیہ السلام کے چہلم کے موقع پر کربلا میں دس ملین سے زائد زائرین کا مجمع دیکھا جاسکتا ہے۔ یادرہے عراقی شہری اربعین کے موقع پرملک کے مختلف علاقوں سے پیادہ کربلا آتےہیں۔ بتایا جاتا ہے کربلا میں تین لاکھ سے زائد غیر ملکی زائرین بھی موجود ہیں جو دنیا کے مختلف علاقوں سے کربلا پہنچے ہیں۔ عراق میں دیگر مقدس مقامات جیسے نجف اشرف، کاظمین اور سامرا میں بھی لاکھوں زائروں اور عزاداروں کامجمع ہے۔ کربلا کے راستے میں اھل سنت بھائيوں نے پیادہ کربلا جانے والوں کے لئے کھانے پینے کا انتظام کیا تھا۔ ہندوستان اور پاکستان میں بھی آج روایتی انداز میں شہدا کربلا کا چہلم منایا گيا۔ کراچی، لاھور، اسلام آباد، کوئٹہ، اور مختلف شہروں میں شدید حفاظتی انتظامات میں ماتمی جلوس نکالے گئے۔ لبنان شام، خلیج فارس کے ممالک، بالخصوص بحرین اور کویت میں بڑے جوش و خروش سے کربلا کے شہیدوں کا چہلم منایا گيا۔ لبنان میں بھی عظیم ماتمی جلوس نکالے گئے۔