بہت سے عرب حکام امریکہ کے لئے جاسوسی کرتے ہیں

10 جنوری, 2011 12:34

saudi_americanوکی لیکس کے بانی جولین اسانج نےدھمکی دی ہے کہ وہ ایسی دستاویزات بھی شائع کریں گے جن سے ظاہر ہوتا ہےکہ بہت سے عرب حکام امریکہ کے لئے جاسوسی کرتے ہیں اور امریکی جاسوسی ادارے سی آئی اے کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہیں۔
ایک عرب ٹی وی چینل سے انٹرویو میں جولین اسانج نے کہا کہ یہ آفیشلز اپنے ممالک میں امریکا کیلئے جاسوسی کرتے ہیں۔پروگرام کے میزبان نے دعویٰ  کیا کہ اسانج نے خود اسے وہ دستاویزات دکھائی ہیں جن میں اُن سرکردہ عرب حکام کے نام ہیں، جو سی آئی اے کیلئے کام کرتے ہیں۔
کچھ عرب ممالک میں ٹارچر سیلز بھی ہیں جہاں سے مشتبہ افراد کو تفتیش کیلئے باقاعدگی سے واشنگٹن بھیجا جاتا ہے البتہ یہ کوئي نئی بات نہیں ہے بلکہ امریکہ نواز عرب ممالک کے بارے میں سب کو معلوم ہے کہ وہ امریکہ کے لئے کام کرتے ہیں اگر عرب ممالک امریکہ کے لئے کام نہ کرتے تو مسئلہ فلسطین آج تک حل ہو چکا ہوتا۔

3:58 شام مارچ 21, 2026
بریکنگ نیوز:
اوپر تک سکرول کریں۔