متفرقہ

بی بی سی کےخلاف مظاہرہ

Protests-against-BBCبی بی سی کےجانبدارانہ رویےکی بناپر لندن میں اس کےمرکزی دفترکےسامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ ہواہے۔
فارس نیوزایجنسی کی رپورٹ کےمطابق دسیوں ہزار امن کارکنوں نےفلسطین کی حمایت میں لندن میں بی بی سی کےمرکزی دفترکےسامنےمظاہرہ کیا اور بی بی سی کی جانب سے صیہونی حکومت کی حمایت اور فلسطینیوں پراس کےجرائم کی خبروں کوکوریج نہ دینے پر احتجاج کیا۔
رپورٹ کےمطابق اس احتجاجی مظاہرےکی اصلی وجہ میڈیٹیرین میں موت کےزيرعنوان ایک دستاویزی فلم دکھائےجاناتھا۔اس فلم میں غزہ کے لئےامدادی سامان لےجانےوالےقافلےپرصیہونی حملے میں مارےجانےوالے امن کارکنوں کےجارحانہ قتل پر پردہ ڈالنےکی کوشش کی گئی تھی ۔
رپورٹ کےمطابق ملت فلسطین کےحامی اداروں کاکہناہے کہ بی بی سی کی اس دستاویزی فلم میں حقیقت کی عکاسی نہيں کی گئی ہے اوراس میں اسرائیل کی پوری طرح حمایت کی گئی ہے۔مظاہرےمیں بہت سےوہ لوگ بھی موجود تھے جوغزہ کےلئےامدادی سامان لےجانےوالےکاروان آزادی میں موجودتھے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button