Uncategorized

کوئٹہ کے شیعوں سے ہوم سیکرٹری کی 2 دن مھلت کی درخواست

quettaرہنماوں کی احتجاجی گرفتاری اور مظاہرین کا احتجاج رنگ لایا، ہوم سیکرٹری نے 48 گھنٹوں کی مہلت طلب کرتے ہوئے شیعہ ہزارہ عمائدین کو یہ ایف آئی آر ختم کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔

شیعت نیوز 3 نومبر 2011ء کی رات کو علمدار روڈ پر رونما ہونے والے واقعہ کے بعد درج ہونے والے ایف آئی آر کیخلاف بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر سید محمد اشرف زیدی، میجر نادر علی، صدر ہزارہ جرگہ حاجی قیوم علی چنگیزی، محمد علی لالا، طاہر حسین ایڈووکیٹ کی احتجاجاً گرفتاری اور

 دیگر ہزارہ شیعہ مظاہرین کا قائد آباد تھانے کے سامنے احتجاجی عمل کامیاب۔ ہوم سیکرٹری بلوچستان نے آ کر اس احتجاجی وفد سے ملاقات کی اور 48 گھنٹوں کی مہلت طلب کرتے ہوئے شیعہ ہزارہ عمائدین کو یہ ایف آئی آر ختم کرانے کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ وہ برادر اقوام کے نمائندوں سے ملاقات کر کے 48 گھنٹے کے اندر اندر یہ مسئلہ ختم کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button