Uncategorized

بدنام دہشتگرد ملک اسحاق نے اپنی نظربندی ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی

shiitenews malikishaqکالعدم دہشتگرد تنظیم لشکر جھنگوی کے سربراہ، سری لنکن ٹیم پر حملے کے ملزم ملک اسحاق نے اپنی نظر بندی کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔ ملک اسحاق کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت منظور کی، جس کے کئی سال کے بعد انہیں جیل سے رہائی ملی، مگر اب حکومت نے کوئی وجہ بتائے بغیر ان کی نظر بندی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، جو غیر قانونی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ لہذا عدالت ان کی نظر بندی کو کالعدم قرار دے۔ واضح رہے کہ بدنام دہشتگرد ملک اسحاق سینکڑوں معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہے۔ رہائی کے بعد اس کی فرقہ وارانہ سرگرمیوں کے باعث اسے دوبارہ نظر بند کر دیا گیا تھا۔ 
 

متعلقہ مضامین

Back to top button