مشرق وسطی

شام میں تیونس کے 400 دہشت گرد ہلاک

Syria al Nusraتیونس کے وزیر داخلہ لطفی بن جدو نےسرکاری طور پر اعترانف کیا ہے کہ شام میں تیونس کے 400 سلفی وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ تیونس کے وزیر داخلہ نے کہا کہ تیونس کے 400 دہشت گرد شام میں مسلح دہشت گردوں سے ملحق ہوئے جو شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی میں ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 460 دہشت گرد شام سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں جو ملک کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ امریکہ، اسرائيل، سعودی عرب، قطر اور برطانیہ کی خفیہ ایجنسیاں سلفی وہابی دہشت گردوں کو فریب دیکر شام روانہ کرتی ہیں جہاں وہ بےگناہ مسلمانوں کا خون بہانے کے ساتھ خود بھی ہلاک اور جہنم پہنچ جاتے ہیں۔ امریکہ اور اسرائيل اور ان کے بعض عرب اتحادی ممالک اسلامی ممالک میں دہشت گردوں کے ذریعہ عدم استحکام پیدا کرکے عالم اسلام کی توجہ مسئلہ فلسطین سے ہٹانا چاہتے ہیں اور اس میں سلفی وہابی دہشت گرد ان کو بڑي مدد فراہم کررہے ہیں۔سلفی وہابی دہشت گردوں نے آج تک ایک گولی بھی اسرائیلیوں کی طرف فائر نہیں کی ہے اور نہ ہی انھوں نے فلسطینیوں کی کبھی مدد کی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button