اہم ترین خبریںایران
مزاحمتی قوتیں اس خطے کی تقدیر کا تعین حزب اللہ کی قیادت میں کریں گی، رہبر معظم
تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اپنے وسائل سے لبنان اور حزب اللہ کے لوگوں کے ساتھ فخر سے کھڑے ہوں، غاصب، جابر حکومت کے مقابلے میں حزب اللہ کی مدد کریں

شیعیت نیوز : خطے کی تمام مزاحمتی قوتیں حزب اللہ کے ساتھ کھڑی ہیں۔
مزاحمتی قوتیں اس خطے کی تقدیر کا تعین محترم حزب اللہ کی قیادت میں کریں گی۔
لبنانی اس بات کو نہیں بھولے کہ ایک وقت تھا جب قابض حکومت کے فوجی بیروت کی طرف پیش قدمی کر رہے تھے، اور حزب اللہ نے انہیں روک کر لبنان کو سربلند کیا۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل کے خلاف جنگ جاری رہے گی، حزب اللہ کا اعلان
آج بھی خدا کے فضل و کرم سے لبنان فاسق، بددیانت دشمن کو اپنے کئے پر پشیمان بنائے گا۔
تمام مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اپنے وسائل سے لبنان اور حزب اللہ کے لوگوں کے ساتھ فخر سے کھڑے ہوں۔
غاصب، جابر اور بری حکومت کا مقابلہ کرنے میں حزب اللہ کی مدد کریں۔