مشرق وسطی

مصر: انتخابات میں اخوان المسلمون کو کالعدم قرار دے دیا گیا

muslameenمصری انتظامیہ نے مستقبل قریب میں ہونیو الے مصری انتخابات میں سابق صدر محمد مرسی کی جماعت اخوان المسلمون کو انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ اخوان المسلمون کو کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق مسر کی ایک عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ مصر کے سابق صدر محمد مرسی اور ان کی جماعت اخوان المسلمون سے تعلق رکھنے والے کسی بھی فرد کو مصر کے آئیندہ انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی ہو گی۔
واضح رہے کہ مصری فوج گذشتہ کئی ماہ سے محمد مرسی اور ان کے حامیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن جاری رکھے ہوئے ہے تاہم حال ہی میں مصری عدالت نے اخوان المسلمون کو ایک دہشت گرد اور خطر ناک جماعت قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دے دیا ہے اور کسی بھی قسم کی سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
قابل غور بات ہے کہ مصری عدالت کی جانب سے پابندی کا اعلان مصری عوام کی جانب سے اخوان المسلمون کے خلاف کئے جانے والے احتجاج اور عدالت میں دائر درخواست کے بعد کیا گیا ہے ، درخواست میں کہا گیا تھا کہ مصر کی اس جماعت اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دیا جائے اور پابندی عائد کی جائے تاہم مصر کی عدالت نے اپنے فیصلے میں اخوان المسلمون کو دہشت گرد قرار دے کر پابندی عائد کر دی ہے۔
یاد رہے کہ اخوان المسلمون کی شاخیں دنیا بھر میں موجو دہیں جس میں سے پاکستان ، بھارت، بنگلہ دیشن، انڈونیشیا، ملیشیا، اور دیگر ممالک می جماعت اسلامی کے نام سے پہچانا جاتا ہے جبکہ فلسطین میں اخوان المسلمون کی شاخ کا نام حماس ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button