مشرق وسطی

حازم ابو اسماعیل کو ایک بار پھر قید کی سزا

ismailمصر کی ایک عدالت نے مصر میں سلفیوں کے رہنما اور اس ملک کے سابق صدارتی نامزد امید وار "حازم ابو اسماعیل” کو اپنی نامزدگی کے موقع پر جعلی دستاویزات جمع کروانے کے جرم میں سات سال قید کی سزا کا حکم سنا دیا ہے۔ قاہرہ سے شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق "حازم ابو اسماعیل” نے 2012 میں مصر کے صدارتی انتخابات میں نامزدگی کے موقع پر جعلی دستاویزات پیش کی تھیں اور مصر کے بنیادی آئین کے مطابق نامزد امیدوار اگر جعلی دستاویزات پیش کرے تو قید کی سزا کا حکم سنایا جاسکتا ہے۔ سلفیوں کے رہنما "حازم ابو اسماعیل” نے اپنی دستاویز میں بتایا تھا کہ اس کے والدین مصری الاصل ہیں جبکہ تحقیقات سے پتہ چلا کہ "حازم ابو اسماعیل” کی والدہ امریکی شہری تھیں۔ جعلی دستاویزات کے علاوہ حازم پر مصر میں تشدد کو ہوا دینے کا الزام بھی ہے۔ "حازم ابو اسماعیل” کو سات سال کی سزا سنائے جانے سے پہلے عدلیہ کی توہین کرنے کے الزام میں بھی ایک سال قید کی سزا سنائی جاچکی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button