مشرق وسطی

تکفیری دہشتگردوں کی آپریشنل کمانڈ امریکہ کے ہاتھ میں

Syria al Nusraشام کے ذرائع نے کہا ہےکہ امریکہ نے ایک بار پھر شام میں تکفیری دہشتگردوں کی آپریشنل کمانڈ کی ذمہ داری سنبھال لی ہے۔ شام کے اخبار الثورۃ کے مطابق باراک اوباما کی انتظامیہ نے نئے منصوبے کے تحت تکفیری دہشتگردوں کی آپریشنل کمانڈ سنبھال لی ہے۔ اس کے علاوہ امریکہ نے دہشتگردوں کی فوجی اور سیاسی حمایت شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ نے شام کے خلاف امریکہ کی پالیسیوں کے ناکام ہونے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ واشنگٹن ایک بار پھر شام میں سرگرم عمل مسلح گروہوں کو ٹریننگ دینے کے ساتھ ساتھ فوجی حمایت بھی کرے گا۔ واضح رہے سعودی عرب صیہونی حکومت ترکی اور قطر امریکہ کی سربراہی میں شام میں بشار اسد کی حکومت گرا کر مغرب نواز حکومت لانا چاہتے ہیں۔

متعلقہ مضامین

Back to top button