مشرق وسطی

شام: سعودی حکومت دھشتگردوں کی سے بڑی حامی

homeشام نے کہا ہے کہ سعودی حکومت پوری دنیا میں دھشتگردوں کی سے بڑی حامی حکومت ہے۔ اقوام متحدہ ميں شام کے نمائندے بشار جعفري نے کہا کہ شام کے حقائق اور القاعدہ سے وابستہ دہشت گرد گروہوں کے ہولناک جرائم اب سب پر عياں ہوگئے ہيں۔ اقوام متحدہ ميں شام کے نمائندے نے کہا کہ سعودی عرب علاقے کے بعض ملکوں کےساتھ مل کر ان دہشت گرد گروہوں کي مدد کررہا ہے جو شامی باشندوں پر مظالم ڈھارہے ہيں۔ شامی نمائندے نے شام کے خلاف سعودی عرب کی طرف سے تيار کردہ قرارداد کے مسودے کو اقوام متحدہ ميں پيش کئے جانےسے پہلے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ سعودی عرب پوری دنيا ميں دہشت گردوں کي مالی اوراسلحہ جاتي مدد کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے بھی بڑا مضحکہ خيز امر يہ ہے کہ سعودی حکومت جو اپنے شہريوں کے حقوق کي پامالی کرتی ہے اور دنيا کے بيشتر ملکوں ميں تکفيری گروہوں کی مالي اور اسلحہ جاتی مدد کرکے دہشت گردی کو ہوا دے رہی ہے شام ميں انسانی حقوق کي حمايت ميں مسودہ قرارداد پيش کررہی ہے۔

متعلقہ مضامین

Back to top button