مشرق وسطی

شامی فوج کی تازہ کاروائیاں، متعدد غیر ملکی ہلاک

sirya hizbullaشام کی سرکاری خبر رساں ایجینسی نے تاکید کی ہے کہ اس ملک کی فوج نے ” حمص ” میں ” بستان الدیوان ” نامی علاقے میں اپنی بھرپور کاروائی میں ” جبھۃ النصرہ ” سے وابستہ سعودی عرب ، کویت ، قطر، لیبیا اور اردن کے دھشتگرد شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کردیا ہے۔ موصولہ رپورٹ کے مطابق ” جبھۃ النصرہ ” کو شامی فوج کی اس کاروائی میں بھاری جانی نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ ادھر شام کی فوج نے شمالی "لاذقیہ” کے علاقے میں دھشتگردوں کے اسلحے کے گوداموں کو بھی تباہ کردیا ہے، جبکہ شام کی فوج نے مزارع ریما ، داریا ، معضمیہ ، برزہ اور قابون کے علاقوں میں اپنی کاروائی جاری رکھتے ہوئے دھشتگردوں کے کئی ٹھکانوں کو منھدم کردیا ہے اور اس کاروائی میں دھشتگردوں کے ایک سرغنہ "قصاص عادل” کو بھی ہلاک دیا ہے۔ دوسری جانب ” حلب ” کے مضافات میں بھی شام کی فوج نے اپنا آپریشن جاری رکھتے ہوئے دھشتگردوں کے ‏کئی سرغنوں منجملہ ، ابو خالد الحمصی ، طہ الشیخ اور ابو الحلو کو ہلاک کیا تھا۔

متعلقہ مضامین

Back to top button